(لاہور نیوز) پاکستانی ٹیم نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں، دونوں ملکوں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے تین روز تک ہمبنٹوٹا میں ٹریننگ کی اس دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھرپور تیاری کی۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم افغانستان کے خلاف سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کیلئے پر امید ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے قبل سیریز سے فائدہ ہو گا، کوشش ہو گی افغانستان کو وائٹ واش کر کے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کریں۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 24 اگست کو اسی گراؤنڈ پر ہو گا جبکہ کولمبو 26 اگست کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔