(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سپنرعثمان قادر نے کہا ہے کہ بابراعظم کی دوستی کا نقصان زیادہ اور فائدہ کم ہوا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں بابر اعظم سے دوستی کے سوال پرعثمان قادر کا کہنا تھا کہ بابر اور میری دوستی آج کی نہیں ہے، یہ انڈر 15 کے ٹرائل سے ہے، میں نے بابر کی کپتانی میں ٹیم کو جوائن کیا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بابر مجھے ٹیم میں لے کر آئے ہیں مجھے ٹیم میں مصباح الحق لے کر آئے تھے کیوں کہ جب میں ٹیم میں آیا تو بابر کو کپتان بنایا گیا تھا اور کسی بھی کپتان کو پہلی مرتبہ اپنی مرضی کی ٹیم نہیں دی جاتی۔
ٹیم سے باہر ہونے کے سوال پر عثمان قادر کا کہنا تھا کہ ٹیم کو مس کرنے والی بات نہیں ہے کیوں کہ مجھے وہ موقع ملا ہی نہیں جو شاداب خان کو اور اسامہ میر کو دیا گیا، مجھے بھی اگر ایسے موقع ملتے تو شاید آج میں بھی ٹیم کے ساتھ ہوتا لیکن میں آج بھی پر امید ہوں ۔