21 Aug 2023
(ویب ڈیسک)آئندہ ماہ ستمبر میں پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم سعودی عرب میں چھ ملکی ٹورنامنٹ کھیلے گی ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ویمن فٹبال ٹیم 18 سے 30 ستمبر تک سعودی عرب میں چھ ملکی ٹورنامنٹ کھیلے گی، ایونٹ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم اپنے سے بہتر رینکڈ ٹیموں سے بھی مقابلہ کرے گی۔ایونٹ میں پاکستان اور سعودی عرب کے علاوہ لبنان، لاوس، ملائیشیا اور بھوٹان کی ٹیمیں شریک ہوں گی، ایونٹ کی تیاریوں کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کے کیمپ کا اعلان اس ماہ کے آخر میں ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے چند روز قبل ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے سعودی عرب کی دعوت قبول کی تھی۔اس سے قبل پاکستان ویمن ٹیم نے جنوری میں بھی سعودی عرب میں چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلا تھا، پاکستان ویمن ٹیم کی موجودہ فیفا عالمی رینکنگ 157 ہے۔