21 Aug 2023
(لاہور نیوز) حسان ہادی پاکستان کے قومی سکریبل چیمپئن بن گئے، انہوں نے 35ویں سکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔
رپورٹ کے مطابق حسان نے 27 میں سے 24 گیمز اپنے نام کرکے ٹائٹل جیتا، حسان نے ابتدا ہی سے برتری برقرار رکھی، 2 گیمز قبل ہی چیمپئن قرار پا گئے۔ایونٹ میں دفاعی چیمپئن وسیم کھتری 19 گیمز جیت کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ورلڈ یوتھ چیمپئن علی سلمان نے 17 گیمز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔