اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی،آٹے کے بعد گیس مافیا بھی عوام کو ڈنگ مارنے کیلئے تیار،ایل پی جی کی مصنوعی قلت کی تیاریاں

19 Aug 2023
19 Aug 2023

(ویب ڈیسک)ایل پی جی گیس مافیا نے مصنوعی قلت پیدا کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں ۔

تفصیلات کےمطابق 2  ٹرمینلز اور ایل پی جی مافیا کے گٹھ جوڑ نے ملک میں ایل پی جی گیس کی سپلائی کیلئے اجارہ داری قائم کردی۔ ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے من مانی قیمت وصول کی تیاریاں کرلی گئیں۔سرکاری ٹرمینل ایس ایس جی سی بھی بلیک مارکیٹنگ کا حصہ بن گیا۔

ذرائع کے مطابق ایل پی جی کے 2 جہاز پورٹ قاسم پر موجود ہیں جنہیں گیس اتارنے کی اجازت نہیں دی جا رہی لیکن اسکے باوجود حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔چند روز قبل ایل پی جی کا جہاز الماہ 1 ماہ 20 دن بعد گیس اتارے بغیر ہی روانہ ہو گیا تھا، الماہ جہاز کے پورٹ قاسم رکنے پر کمپنی کو 4 لاکھ 80 ہزار ڈالرز کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے صورتحال سے آگاہی کیلئے نگران وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے جس میں چیئرمین پورٹ قاسم اور چیئرمین اوگرا سے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے