اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سبینہ فاروق کے عروسی لباس میں فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے

18 Aug 2023
18 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ڈرامہ "تیرے بن" سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شوخ و چنچل اور خوبرو اداکارہ سبینہ فاروق کے عروسی لباس میں کروائے گئے فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

حال ہی میں سبین نے ایک کلاتھنگ برانڈ کیلئے حسین عروسی لباس میں ملبوس ایک فوٹو شوٹ کروایا ہے جس کی تصاویر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہیں۔

سبینہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر میں انہوں نے سرخ لہنگا اور چھوٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے جس پر سنہرے دھاگے کے ساتھ نغوں کا کام جوڑے کو بے حد دلکش بنا رہا ہے جبکہ اس لباس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ اس کا گولڈن بارڈر والا سرخ ڈوپٹہ کر رہا ہے۔

عروسی لباس میں ملبوس سبین فاروق پر مداح ہوئے فدا

اداکارہ نے اپنے لُک کو مکمل کرنے کیلئے گلے میں بے حد حسین ہار پہن رکھا ہے جس میں گولڈ نغوں کے علاوہ لگے سرخ و سبز موتی ہار اور اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

عروسی لباس میں ملبوس سبین فاروق پر مداح ہوئے فدا

اداکارہ کے اس دلہن کے لُک کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور پوسٹ کے کمینٹ سیکشن میں ان کے مداح ان کے اس دلکش لُک کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

عروسی لباس میں ملبوس سبین فاروق پر مداح ہوئے فدا

عروسی لباس میں ملبوس سبین فاروق پر مداح ہوئے فدا

عروسی لباس میں ملبوس سبین فاروق پر مداح ہوئے فدا

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے