اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسلام اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے احترام کی تعلیم دیتا ہے، طاہر اشرفی

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعے پر پورا پاکستان غمزدہ ہے، اسلام اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں اور آسمانی کتب کے احترام کی تعلیم دیتا ہے۔

مولانا طاہر محمود اشرفی نے بشپ ندیم کامران کے ہمراہ جڑانوالہ واقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں، جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، ہم اپنی ذمہ داریاں پوری ادا نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ جن چھوٹی بچیوں کے گھر جلے انہوں نے کھیتوں میں رات گزاری، یہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والے کون لوگ ہیں، یہ اسلام کی تعلیمات نہیں۔ معافی، شرمندگی یہ الفاظ چھوٹے لگ رہے ہیں، وزیراعظم، علما مشائخ کی طرف سے مسیحی قائدین سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ جوزف کالونی کے مجرموں کو سزا دی ہوتی تو آج یہ واقعہ نہ ہوتا، چیف جسٹس جڑانوالہ کیس کا ایک ماہ میں ٹرائل کریں، اس کیس کو لمبا نہ کیا جائے، ہم تھک گئے ہیں، آج بائبل اور زبور کو جلایا گیا ہے، اللہ کی کتابیں مقدس ہیں۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ ہمارے آقا نے نجران کے مسیحی حضرات کو اپنی مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت دی تھی، اسلام تمام انبیا کرام کی عزت واحترام کا درس دیتا ہے، جڑانوالہ سانحہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، حکومت جلنے والے تمام چرچوں کی بحالی کیلئے اقدامات اور نقصانات کا ازالہ کرے۔

بشپ ندیم کامران

اس موقع پر بشپ ندیم کامران نے کہا کہ جڑانوالہ واقعے کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں، چرچ میں مقدس کتابوں کو جلایا گیا، مسیحی قبرستانوں میں جا کر قبروں کو مسمار کیا گیا، اس واقعہ سے مسیحی بچوں کے ذہنوں میں جو خوف پیدا ہوا وہ کون نکالے گا؟۔

بشپ ندیم کامران نے مزید کہا کہ جڑانوالہ میں حملہ پاکستان کی ساکھ پر حملہ ہوا ہے، جڑانوالہ واقعہ ملک کے خلاف سازش ہے، خدا کرے ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہو، اگر کسی فرد واحد نے یہ کام کیا تو پوری آبادی کا کوئی قصور نہیں، جڑانوالہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے بلا تفریق سزا دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے