اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہے گا جبکہ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور اور کوہاٹ میں بھی گرج چمک کیساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم و مرطوب اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے