اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رضوانہ تشدد کیس : سول جج عاصم حفیظ کواوایس ڈی بنا دیا گیا

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(لاہور نیوز) کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس کی ملزمہ سومیہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کو راولپنڈی میں او ایس ڈی تعینات کردیا ہے، عاصم حفیظ کو19 اگست سے قبل راولپنڈی میں چارج سنبھالنےکی ہدایت کر دی گئی ۔

یاد رہے کہ کمسن ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں ملزمہ سومیہ عاصم کے شوہر اور سول جج عاصم حفیظ کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے طلب کر رکھا ہے جبکہ ان کی اہلیہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

 خیال رہے24 جولائی کو جنرل ہسپتال لاہور میں زیرعلاج 14 سالہ بچی رضوانہ پرتشدد کا معاملہ سامنے آیا تھا، بچی کی ماں نے سول جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا تھا، جب بچی کو ہسپتال پہنچایا گیا تو اس کے سر کے زخم میں کيڑے پڑ چکے تھے، جسم پر تشدد کے نشانات تھے اور دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے اور وہ شدید خوف کا شکار تھی۔

رضوانہ کے علاج کے لیے قائم میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہے کہ بچی کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے اگرچہ وہ چلنے کی پوزیشن میں نہیں ہے مگر اس کے انفیکشن میں خاصی کمی ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے