کھیل
شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر، ورلڈ کپ سے پہلے ہی نسیم شاہ کو انجری کا سامنا کرنا پڑگیا
16 Aug 2023
16 Aug 2023
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ لنکا پریمیئر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پیسر نسیم شاہ کندھے میں تکلیف کی وجہ سے گال ٹائٹنز کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے، نسیم شاہ کی جگہ شرف الاسلام کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ نسیم شاہ انجری کا شکار نہیں،وہ احتیاط کے طور پر آرام کر رہے ہیں۔