اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس افسروں کی ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی

16 Aug 2023
16 Aug 2023

(لاہور نیوز) پولیس افسروں کو ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

وزیر اعلی آفس میں ترقی پانے والے پولیس افسروں کو بیجز لگانے کی تقریب ہوئی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ہمراہ پولیس افسروں کو پروموشن رینک کے بیجز لگائے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گریڈ 21 اور گریڈ 20 میں پروموٹ ہونیوالے پولیس افسران کو مبارکباد دی۔

21 ویں گریڈ میں ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں مقصود الحسن، عبدالکریم، مرزا فاران بیگ، عمران ارشد، محمد ادریس احمد، محمد وقار عباسی اور محمد کامران خان شامل ہیں۔ 20 ویں گریڈ میں ڈی آئی جی کے عہدے پر ترقی پانے والے پولیس افسران میں سہیل ظفر چٹھہ،علی ناصر رضوی، محمد ایاز سلیم، وقاص حسن، توصیف حیدر،

کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک اور منتظر مہدی شامل ہیں۔ پولیس افسروں کے اہل خانہ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ بیجز لگاتے ہوئے اہل خانہ کو سٹیج پر مدعو کیا گیا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ترقی پولیس افسران کا حق ہے جو ان تک پہنچایا گیا۔ ترقی پانے والے افسروں سے عوام کی خدمت کی توقع کرتے ہیں۔ ترقی کے لئے آئی جی نے بہت محنت کی، چیف سیکرٹری نے بھی ساتھ دیا۔ ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی بننے والے افسران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او لاہور، ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے