15 Aug 2023
(لاہور نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی 2مقدمات میں درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پولیس کی گاڑیاں اور تھانہ شادمان جلانے کے مقدمہ میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عمر چیمہ کے وکلا نے درخواست ضمانت واپس لینے کی استدعا کی۔
عدالت نے سابق گورنر پنجاب کے وکلاء کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کی 2مقدمات میں درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔