اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں پیش پیش

14 Aug 2023
14 Aug 2023

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں پیش پیش ہے۔ یو سی پی میں جشن آزادی کی تقریب ہوئی۔

یو سی پی میں 76 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے رنگارنگ تقریب ہوئی۔ تقریب کا اہتمام ڈیپارٹمنٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کی جانب سے کیا گیا۔ طلبہ نے سبز اور سفید ملبوسات زیب تن کرکے آزادی کا جشن منایا۔ پرو ریکٹر ہادیہ اعوان نے تقریب کی صدارت کی اور بلڈنگ اے میں پرچم کشائی کی۔ بینڈ کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔

طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے فیملیز اور ننھے بچوں کے ساتھ آزادی کا جشن منایا۔ فزکس کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر کرار حیدر نے طلبہ کو یوم آزادی کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ طلبہ کو ڈاکیومنٹری کے ذریعے غلامی سے آزادی کے سفر میں آباؤ اجداد کی قربانیاں دکھائی گئیں۔ قائداعظم کی جدوجہد اور نوجوان مسلمانوں سے خطاب بھی سنائے گئے۔

یو سی پی میوزیکل سوسائٹی کے طلبہ نے ملی نغمے بھی پیش کئے۔ طلبہ نے مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کے اشعار کے ذریعے لہو بھی گرمایا۔

طلبہ کی جانب سے پاکستان کے کلچر کے رنگ بھی نمایاں کئے گئے۔ پنجابی، سرائیکی، سندھی اور پشتو ڈانس کرکے خوب رنگ بکھیرے۔

پرو ریکٹر ہادیہ اعوان کا کہنا تھا کہ آزادی جنگوں سے نہیں، دل اور علم سے حاصل ہوتی ہے۔ ہمارے پاس صرف ایک راستہ ہے کہ علم حاصل کریں۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے ملک سے محبت کے اظہار کا شاندار موقع دیا۔ دوسری یونیورسٹی کے طلبہ بھی یو سی پی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

تقریب کے اختتام پر پرو ریکٹر ہادیہ اعوان نے فیکلٹی ممبران اور ننھے بچوں کے ساتھ مل کر جشن آزادی کا کیک کاٹا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے