اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

آجکل لوگ چند پیسوں کی خاطر دوسروں کا نام گندا کر دیتے ہیں: فیروز خان

14 Aug 2023
14 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان نے کہا کہ آج کل لوگ چند پیسوں کی خاطر دوسروں کا نام گندا کر دیتے ہیں۔

اداکار نے اپنے نئے آنیوالے ڈرامے کے سیٹ سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں فیروز خان نے اپنے پرستاروں کو اپنے نئے شاہکار کی کہانی سے آگاہ کیا اورایک خاص موضوع پر بات کی۔

 
 

ویڈیو میں فیروز خان نے افسوس  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک فوری ویڈیو صرف آپ لوگوں کو بتانے کے لیے ہے،  افسوس کی بات ہے کہ آج کے دور میں لوگ صرف چند پیسوں کی خاطر کس طرح دوسرے لوگوں کے نام کو گندا کردیتے ہیں’۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ’ ہم لوگوں کو سکون سے جینے کیوں نہیں دیتے؟’۔

فیروز خان کا دو لوگوں کے درمیان رشتے پر بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’کوئی دو لوگ دوست ہوسکتے ہیں، ان کا تعلق جذباتی یا روحانی ہو سکتا ہے یا پھر کسی فن کے سبب بھی تعلق ہو سکتا ہے یا پھر کوئی بھی دوسری چیز ان کو ایک دوسرے سے جوڑ سکتی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ کیوں نہ خود بھی جیئیں اور دوسروں کو بھی جینے دیں، کیونکہ ایسا کر کے ہم معاشرے میں اور خاص طور پر پاکستان میں سکون کی فضا کو عام کرسکتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے اداکار فیروز خان اور اداکارہ و معروف میزبان نجیبہ فیض کے آفیئرز کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جس نے پورے سوشل میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے