اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

یوم آزادی، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی حضوری باغ آمد، مزار اقبال پر حاضری

14 Aug 2023
14 Aug 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی حضوری باغ آمد ہوئی جہاں انہوں نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور ملک کی سالمیت، ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی، محسن نقوی نے شاعر مشرق ڈاکٹر محمد اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقید ت پیش کیا۔

محسن نقوی نے شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازہ پر پرچم کشائی کی، پرچم کشائی سے قبل سائرن بجائے گئے، پرچم کشائی کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے سکاؤٹس اور سکول کے بچوں و بچیوں کی جانب سے بینڈ پر ملی نغموں کی دھنیں بجانے کامظاہرہ دیکھا اوربچوں و بچیوں کی کارکردگی کو سراہا اوران سے شفقت کا اظہارکیا۔

امریکہ اور ایران کے قونصل جنرل، صوبائی وزراء منصور قادر،عامر میر، مشیران کنور دلشاد، وہاب ریاض، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر لاہوراور دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے