اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کیانیشنل ہاکی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوچکا ہے؟جانئے

13 Aug 2023
13 Aug 2023

(ویب ڈیسک) نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں آسٹرو ٹرف کی تنصیب مکمل ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہاکی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے لگا دیے گئے لیکن سٹیڈیم افتتاح کے لیے وزیراعظم پاکستان کی راہ تکتا رہا، پھر حکومت کی مدت ختم ہو گئی اور نگران سیٹ اپ آ گیا۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں نئی آسٹرو ٹرف بچھانے کا منصوبہ گزشتہ برس شروع ہوا جو اب مکمل کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی محکمہ سپورٹس پنجاب نے نیشنل ہاکی اسٹیدیم کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کا منصوبہ بھی بنایا، پلان یہ تھا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں وزیراعظم شہباز شریف اس کا افتتاح کریں گے لیکن حکومت کے آخری دن ہونے کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری اور سیاسی مصروفیات کی وجہ سے اسٹیڈیم کے افتتاح کے لیے لاہور نہ آ سکے۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی آمد کی وجہ سے وسیع پیمانے پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی گئی تھی۔آسٹروٹرف کے منصوبے پر 12 کروڑ روپے سے زائد کا خرچ آیا جبکہ اپ گریڈیشن کے لیے 6 کروڑ روپے سے زائد رقم لگا دی گئی۔

سیکرٹری سپورٹس شاہد زمان کا کہنا ہے کہ مصروفیات کے باعث شہباز شریف کا آنا ممکن نہ ہو سکا لیکن یہ سب کچھ افتتاح کے لیے نہیں کیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے