اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا جنرل ہسپتال کی حالت زار پر سخت برہمی کا اظہار

13 Aug 2023
13 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کی حالت زار پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا، محسن نقوی نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں اور تیمارداروں سے ملاقات بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب جنرل ہسپتال اچانک دورے پر پہنچے تو ہسپتال کے اکثر وارڈز کے اے سی آج پھر بند تھے، تیماردار اپنے مریضوں کو ہاتھ والے پنکھے سے ہوا دینے پر مجبور نظر آئے، واش رومز کی ابتر صورتحال، ناقص صفائی پر مریضوں اور تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے ہسپتال کی حالت زار پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ  ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری ہیلتھ، پرنسپل اور ایم ایس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام ہے کہ واضح ہدایات کے باوجود اے سی ٹھیک نہیں کئے گئے، مریضوں کی شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے