اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اعظم دنیا کا بہترین کھلاڑی، اس کو کھیلتے دیکھنا اچھا لگتا ہے: ویرات کوہلی

13 Aug 2023
13 Aug 2023

(ویب ڈیسک) دنیائے کرکٹ پر کئی سال تک حکمرانی کرنے والے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کپتان تمام فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی ہے۔

بھارتی سپورٹس چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ میرا پہلا براہ راست تعارف 2019 ورلڈ کپ میں ہوا تھا، عماد وسیم کے ساتھ میرا پہلے سے ہی رابطہ تھا اور عماد نے بتایا کہ بابر اعظم مجھ سے ملاقات کرنا چاہتا ہے۔

ویرات کوہلی نے مزید بتایا کہ بابر اعظم کے ساتھ ایک نشست ہوئی اور ہم نے کرکٹ کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی، پہلے ہی دن سے بابر اعظم نے بہت عزت اور تعظیم کا اظہار کیا اور بابر اعظم کے رویے میں آج تک کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کا دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتا ہے اور اب وہ تمام فارمیٹ کا شاندار کھلاڑی ہے، اس نے اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھا ہے اور میں جب بھی بابر اعظم کا میچ دیکھتا ہوں تو اچھا لگتا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے