اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر بھر میں 445 بغیر نقشہ کمرشل و رہائشی تعمیرات کی نشاندہی

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(لاہور نیوز) شہر بھر میں 3 ہزار غیرقانونی تعمیرات میں سے صرف 445 بغیر نقشہ کمرشل و رہائشی تعمیرات کی نشاندہی کی گئی۔

لاہور میں 3 ہزارغیرقانونی تعمیرات کا انکشاف ہو گیا۔ آڈٹ رپورٹ کے اعدادو شمار میں ہیرا پھیری دیکھنے میں آئی۔ صرف 445 بغیر نقشہ کمرشل اور رہائشی تعمیرات کی نشاندہی کی گئی۔ خزانے کو نقشہ فیسوں کی مد میں 25 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

شہر میں شادی ہالز ، مارکیز، فارم ہاؤسز، مہمان خانے غیرقانونی طور پرتعمیر کروائے گئے۔ پلاننگ ونگ کی آڈٹ رپورٹ نے افسروں کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ داتا گنج بخش اور سمن آباد زون  میں  65، 65 غیرقانونی کمرشل  اور رہائشی تعمیرات ہیں۔ علامہ اقبال زون میں 28،  نشتر زون میں 69 اور گلبرگ میں  13غیرقانونی کمرشل و رہائشی تعمیرات ہیں۔

اس کے علاوہ شالامار زون میں 47،عزیز بھٹی زون میں 51، واہگہ زون میں 50 غیر قانونی کمرشل اور رہائشی تعمیرات ہیں۔ راوی زون میں بھی 57 غیر قانونی کمرشل اور رہائشی تعمیرات کا انکشاف ہوا۔ 442غیر قانونی عمارتوں کو نوٹس جاری کئے گئے۔ 55عمارتوں کو سیل جبکہ 78 عمارتوں کے صرف بالائی حصوں کو مسمار کیا گیا۔

سیکرٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر ارشاد کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ دو پلاننگ افسروں اور 7 بلڈنگ انسپکٹرز کو نوکری سے ہٹا دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے