اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے سے متعلق رپورٹ طلب

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی،سہولیات کی فراہمی اور وکلا سے ملاقات کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے پانچ صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا، حکم نامے میں عدالت نے جیل حکام کو رولز کے مطابق وکلاء، خاندان کے افراد سے ملاقات کی اجازت دینے کا کہہ دیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں رکھنے کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی کہ بتایا جائے کن وجوہات کی بنیاد پر اٹک جیل میں رکھا گیا ہے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جائے نماز اور قرآن پاک کا انگلش ترجمہ بھی فراہم کرنے کا حکم دیا جبکہ گھر کے کھانے سے متعلق استدعا پر عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلئے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اہلخانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت پہلے ہی دے دی گئی تھی اوردو روز قبل بشریٰ بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سے اٹک جیل میں ملاقات کی تھی۔

اڈیالہ جیل سے منتقلی کے معاملے پر سماعت سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے