اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کو کرپشن مقدمات سے ڈسچارج کرنے کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کرپشن کے مقدمات سے ڈسچارج کرنے کے خلاف درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کر دیں۔

 جسٹس سلطان تنویراحمد پنجاب حکومت کی درخواستوں پر 15 اگست کو سماعت کریں گے۔ پنجاب حکومت کی درخواستوں میں پرویزالہٰی اور متعلقہ کورٹ کے جج کو فریق بنایا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پرویز الہٰی کرپشن کے مقدمے میں ملوث ہیں، پرویز الہٰی کیخلاف سڑکوں کی تعمیر میں کمیشن اور اختیارات سے تجاوز کی واضح شہادت موجود ہے، ملزم کو مجسٹریٹ کی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا، پراسیکیوشن کا مؤقف نظر انداز کرکے مجسٹریٹ نے ملزم کو دو مقدمات میں ڈسچارج کیا، ملزم کو تفتیش سے قبل مقدمات سے ڈسچارج کرنا خلاف قانون ہے، لاہور ہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ پرویزالہٰی کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کا مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے