اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

30 سال سے میں اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں کا تارا ہوں: وزیراعظم شہباز شریف

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 30 سال سے میں اسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں کا تارا ہوں، مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میرے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے رہے۔

اسلام آباد میں اینکرز اور بیورو چیفس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے اتحادیوں نے مجھے اختیار دے دیا، نگران وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے ابھی آئینی طور پر چند روز موجود ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کالعدم ہونے کا میاں نواز شریف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، نواز شریف کی نااہلی 5 سال پورے ہونے پر ختم ہوچکی ہے، مانتا ہوں کہ معاشی صورتحال کی وجہ سے ہمارے ووٹ بینک میں کمی ہوئی مگر ہم نے ریاست کو بچایا، نواز شریف کے واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے سینئرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بہت زیادہ تھی، ہم نے چیلنجز سے نمٹنا تھا، آئی ایم ایف کی وجہ سےمہنگائی آئی، ہم نے مہنگائی کم کرنے کے لیے کوششیں کیں اور کچھ کم ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کبھی کسی صحافی سے کوئی گلا نہیں کیا، میں نے تنقید اور تعمیر کو ہمیشہ خوش آمدید کہا، میں نے صحافیوں پر یقین کیا کہ وہ ایک آزاد رپورٹ دیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سخت فیصلے کرنے اور ایکشن لینے پڑے کیونکہ ہم کچھ نہیں کر سکتے تھے، کبھی کوئی وزیراعظم ایسے الوداع نہیں ہوا جیسےمیں جا رہا ہوں، میں سب سے مل کر جا رہا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے