اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نگران وزیراعظم پر مشاورت: شہبازشریف، اپوزیشن لیڈر کی ملاقات آج سہ پہرساڑھے 3 بجے ہوگی

12 Aug 2023
12 Aug 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اوراپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات آج سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگی،دونوں رہنما نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پرمشاورت کریں گے۔

وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرکے پاس نگران وزیراعظم کا نام طے کرنے کا آخری روز ہے،نام فائنل نہ ہوا تومعاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔

قومی اسمبلی تحلیل ہوئے تین روزگزر چکے ہیں،نگران وزیراعظم کون بنے گا؟ اب تک طے نہ ہو سکا۔

صدرعارف علوی نے بھی آج نگران وزیراعظم کا نام مانگ لیا ہے۔وزیراعظم نے جمعہ کی رات اتحادیوں سے مشاورت کی،شہبازشریف نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض سے بات ہوئی ہے آج مزید بات کریں گے۔

انہوں نے صدرپربھی تنقید کی اورکہا کہ افسوس ہے صدر نے نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے انہیں خط لکھا،اس تقرری کے لیے آٹھ دن ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم نے اتحادیوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے الیکشن میں اترنے کی حمایت کردی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے