(لاہور نیوز) جشن یوم آزادی کی مناسبت سے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سیمینار منعقد ہوا۔
پاکستان کی 76 ویں یوم آزادی کے حوالے سے ارفع کریم ٹاور کے آڈیٹوریم میں " قومی ترقی میں اعلیٰ تعلیم کا کردار" کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے صدارت کی۔ سینئر کالم نگار قیوم نظامی، ڈائریکٹر کو آرڈینیشن ڈاکٹر تنویر قاسم اور دیگر ممبران کی شرکت ہوئی۔ مختلف یونیورسٹیوں کی طلبا و طالبات کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کا سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں یونیورسٹیوں کا اہم کردار ہے، ایک ادارہ پوری قوم کو بدل دیتا ہے۔ مہنگائی کی وجہ ٹیکس نہ دینا ہے۔ صرف 3 فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔
دانشور، کالم نگار قیوم نظامی نے کہا کہ اگر ہم قائد اعظم اور علامہ اقبال کے نظرئیے کو اپنا کر چلیں تو ملک حقیقی معنوں میں ترقی کر سکتا ہے۔
معروف سنگر اسد قریشی نے ملی نغمے پیش کیے۔
تقریب کے اختتام پر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن شاہد منیر کی جانب سے مہمانوں میں اعزازی شیلڈ تقسیم کی گئیں۔