اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.46 قیمت فروخت : 40.53
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.30 قیمت فروخت : 279.80
  • یورو قیمت خرید: 324.55 قیمت فروخت : 325.13
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.57 قیمت فروخت : 374.14
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.61 قیمت فروخت : 196.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.51 قیمت فروخت : 204.88
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.04 قیمت فروخت : 76.18
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.30 قیمت فروخت : 913.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 531300 دس گرام : 455500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 487021 دس گرام : 417539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8553 دس گرام : 7341
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ : 14 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ 14 اگست سےلیڈر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدراعجاز الرحمان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں 8 مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ایونٹ،انٹر یونیورسٹی اور انٹر سکول کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

ایونٹ میں شرکت کے خواہش مند کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن 12 اگست تک کروا سکتے ہیں ، ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 13 اگست کو کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 16 اگست کو جبکہ فائنل مقابلے 17 اگست کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے