اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلی بار پاکستان کا نام بھارتی ٹیم کی جرسی پر سجے گا

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پہلی بار پاکستان کا نام بھارتی ٹیم جرسی پر سجے گا۔

ایشیا کپ کیلئے تیار شدہ بھارتی جرسی پر پاکستان کا نام بھی درج ہے، ایونٹ کا آغاز 30 اگست کو گرین شرٹس اور نیپال کے درمیان میچ سے ہوگا، یہ ایونٹ مکمل طور پر پاکستان میں ہونا تھا تاہم بھارت نے اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا، جس کی وجہ سے 4 میچز پاکستانی گراؤنڈز اور باقی تمام مقابلے سری لنکا میں ہوں گے۔

بھارت نے کبھی اپنی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام نہیں لکھا تاہم اس بار ایشیا کپ کا اصل میزبان چونکہ پاکستان ہے اس لیے بی سی سی آئی کو نہ چاہتے ہوئے بھی اپنی ٹیم کی جرسیوں پر ایشیا کپ کے لوگو کے ساتھ پاکستان لکھوانا پڑا، جب بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے دوران میدان میں اترے گی تو اس کے کھلاڑیوں کی شرٹس پر پاکستان کا نام جگمگا رہا ہوگا۔

ایشیائی میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں ہوگا جس کے ہاؤس فل رہنے کی توقع ہے، اگر دونوں سپر 4 اور فائنل میں جگہ بنائیں تو ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر روایتی حریف 3 مرتبہ مد مقابل ہوسکتے ہیں۔ شائقین بھی دونوں ٹیموں کے ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل آنے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے