10 Aug 2023
(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ون ٹو ون ملاقات کی جو 35 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کو انتہائی خفیہ رکھا گیا، بشریٰ بی بی کی اٹک جیل آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔
قبل ازیں بشریٰ بی بی لیگل ٹیم کے ساتھ 4 گاڑیوں کے قافلے میں ملاقات کیلئے آئیں تو پولیس نے بشریٰ بی بی اور وکلا کو 30 منٹ تک ناکے پر روکے رکھا، بعد ازاں صرف بشریٰ بی بی کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔