اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نگران وزیر اعظم پر شہباز شریف اور راجہ ریاض کی پہلی ملاقات بے نتیجہ ختم

10 Aug 2023
10 Aug 2023

(ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی، نگران وزیر اعظم کے لئے ناموں پر کل مذاکرات کا دوسرا دور ہو گا۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر کل صدر نے اسمبلی تحلیل کر دی ہے، تین دن کے اندر میں نے اور وزیراعظم نے اس پر مشاورت کرنی ہے، اس پر آج وزیراعظم سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے تین نام دئیے گئے، کل تک وزیراعظم سے وقت مانگا ہے اور وزیراعظم کے ناموں پر غور کروں گا، کل وزیراعظم سے دوبارہ ناموں پر مشاورت ہو گی۔

راجہ ریاض نے کہا کہ سب عزت دار لوگ ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ نام فائنل ہونے سے پہلے نام ڈسکلوز نہیں کریں گے، کل امید کی جارہی ہے کہ نام فائنل ہو جائیں گے، کل فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں پرسوں بھی مشاورتی سیشن ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے