اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

استحکام پاکستان پارٹی کی 38 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی قائم، جلد اجلاس متوقع

10 Aug 2023
10 Aug 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی 38 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی قائم کر دی گئی، سیکرٹری جنرل نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان، عمران اسماعیل اور اسحاق خاکوانی شامل ہیں، سردار تنویر الیاس، عامر محمود کیانی، عون چودھری، فردوس عاشق اعوان اور محمود مولوی بھی رکن ہوں گے۔

دیگر اراکین میں نعمان لنگڑیال، سعید اکبر نوانی، جی جی جمال، فیاض الحسن چوہان، راجہ یاور کمال، رانا نذیر احمد خان، سعید الحسن شاہ شامل ہیں، مامون جعفر، چودھری اخلاق، امیر حیدر سنگھا اور چودھری ظہیر بھی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر ممبران میں چودھری اشفاق، اجمل چیمہ، محمد یعقوب شیخ، شعیب صدیقی، مراد راس اور میاں خالد محمود شامل ہیں، رائے اسلم کھرل، سردار طالب نکئی، رانا اسلم، نوریز شکور، محمد شاہ کھگہ اور دیوان عظمت بھی اراکین کی فہرست میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فرخ ممتاز مانیکا، سید مبین عالم، تحسین گردیزی، ایاز نیازی، قاسم لنگھا اور ہارون گل کو بھی استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

پارٹی کے اہم فیصلوں کیلئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے نامزد اراکین کا اجلاس جلد منعقد ہونے کی توقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے