اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا پی آئی سی کا دورہ، مختلف وارڈز اور شعبوں کا معائنہ کیا

10 Aug 2023
10 Aug 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور دل کے مریضوں کے لیے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے ایمرجنسی وارڈز اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا، انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور پی آئی سی میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے استفسار کیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں سے پرائمری انجیو گرافی کی سہولت کے بارے دریافت کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بہتر ہونے والے مریضوں کو ایمرجنسی سے وارڈ میں شفٹ کرنے کی بھی ہدایت  کی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے بارے پوچھا، مریضوں اور تیمارداروں نے پی آئی سی میں فراہم کردہ طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا،  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹرز اور نرسز کو مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کرنے کی تلقین کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسز دین اور دنیا دونو ں کما رہے ہیں، مریضوں کی تعداد کے پیش نظر پی آئی سی میں نئے بیڈز کا اضافہ کررہے ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے استقبالیہ کاؤنٹر کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی سہولت کے لئے نظام کا جائزہ لیا، پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر احمد نعمان اور ایم ایس ڈاکٹر تحسین نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پی آئی سی میں مریضوں کے علاج معالجے کے بارے میں بریفنگ دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے