10 Aug 2023
(ویب ڈیسک) کراچی سے لاہور آنیوالی مال گاڑی کا ڈبہ ٹریک کے نٹ بولٹ کھلنے کے باعث پٹڑی سے اتر گیا، مال گاڑی حادثہ سے بال بال بچ گئی، ایک بوگی کو جزوی نقصان پہنچا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق مال گاڑی کی بوگی ٹریک سے اترنے کے بعد دوبارہ ٹریک پر چڑھ گئی، انتظامیہ کی جانب سے نٹ بولٹ کھلنے اور ٹریک کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مال گاڑی اَپ ٹریک پر موجود ہونے کی وجہ سے اَپ ٹریک پر ٹرین سروس معطل ہے، ٹریک کی مرمت اور بحالی کے بعد اَپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی۔