اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

10 Aug 2023
10 Aug 2023

(ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی ایڈوائس کی توثیق کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد قومی اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہو گئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے کچھ دیر قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری ارسال کی تھی جس کی توثیق کرتے ہوئے انہوں نے دستخط کر دیئے ہیں، صدر نے تحلیل کرنے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 58 ایک کے تحت دی۔

قبل ازیں وزارت پارلیمانی امور نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی تھی، سمری میں تاریخ کا خانہ خالی چھوڑا گیا تھا، رات گئے وزیر اعظم نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھجوائی۔

قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نگران وزیر اعظم کی تقرری تک شہباز شریف عہدے پر کام جاری رکھیں گے، نگران وزیر اعظم کی تقرری کیلئے شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان آج ملاقات ہو گی، ملاقات میں دونوں نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کریں گے۔

 

شہباز شریف اور راجہ ریاض کی جانب سے 3 روز میں نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہونے کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹیوں کے پاس جائے گا جن کے پاس بھی فیصلہ کرنے کیلئے 3 دن کا وقت ہو گا، پارلیمانی کمیٹیاں بھی نگران وزیر اعظم کا نام نہیں دے پاتیں تو الیکشن کمیشن منظوری دے گا۔

علاوہ ازیں اتحادیوں نے نگران وزیر اعظم کیلئے اپنے اپنے نام تجویز کر دیئے ہیں، ایم کیو ایم کی جانب سے نگران وزیر اعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام دیا گیا ہے جبکہ نیشنل پارٹی نے جسٹس (ر) شکیل بلوچ کا نام تجویز کیا ہے۔

نگران وزیر اعظم کیلئے حفیظ شیخ، شاہد خاقان عباسی اور جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر بھی مشاورت جاری ہے جبکہ فواد حسن فواد، ذوالفقار مگسی، محسن رضا نقوی اور ڈاکٹر عشرت العباد کے نام بھی نگران وزیر اعظم کیلئے زیرغور ہیں۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم کیلئے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی سب سے مضبوط امیدوار ہیں، جلیل عباس جیلانی کا نام پیپلز پارٹی کا تجویز کردہ ہے، سابق سینئر سفارتکار جلیل عباس جیلانی کا نام آصف زرداری نے نواز شریف کے سامنے رکھا تھا۔

نواز شریف اور آصف زرداری کی بیرون ملک ملاقات میں جلیل عباس جیلانی کا نام زیر غور آیا، مسلم لیگ (ن) کے قائد کی جانب سے جلیل عباس جیلانی کے نام پر اعتراض نہیں کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کو جلیل عباس جیلانی کا نام سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تجویز کیا تھا، سابق سینئر سفارتکار کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی جلد متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے