اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پانی کے بلوں میں اضافہ، نیا ٹیرف نافذ العمل کر دیا گیا

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کے وار جاری ہیں۔ پانی کے بلوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ رواں مالی سال کے آغاز میں نیا ٹیرف نافذ العمل کر دیا گیا۔

واسا نے واٹر ٹیرف میں باقاعدہ طور پر اضافہ کر دیا۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں واٹر ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔ واسا لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان میں نیا واٹر ٹیرف نافذ کر دیا گیا۔ گھریلو اور کمرشل صارفین کے واٹر ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ جنرل سٹور، ہارڈ ویئر شاپ، میڈیکل سٹور، ٹیلر شاپ ماہانہ اوسطاً 1303 روپے واسا کو بل ادا کریں گے۔

تعلیمی ادارے ، ڈاکٹرز کلینک، پراپرٹی ڈیلرز، سٹیل گرل مینوفیکچرز ماہانہ اوسطاً 3258 روپے ادا کریں گے۔ پرائیویٹ ہسپتال، کلینک، لیبارٹری، حمام، دھوبی گھاٹ ماہانہ 5345 روپے پانی کا بل ادا کریں گے۔ ریسٹورنٹ، پلاسٹک مینوفیکچرز، شوز مینوفیکچرز، پاور لوم، ماچس فیکٹری ماہانہ 7435 روپے پانی کا بل ادا کریں گے۔

ایک ہزار مربع فٹ پر واقع ریسٹورنٹ، فاؤنڈری سٹیل مل، ربڑ مل ماہانہ 10455 روپے ادا کریں گے۔ سیمنٹ اور پائپ فیکٹری، گھی اور آئل مل ماہانہ 13480 روپے پانی کا بل ادا کریں گے۔

پنجاب  کابینہ کے میٹنگ منٹس جاری ہونے کے بعد رواں مالی سال کے آغاز میں نیا ٹیرف نافذ العمل کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے