اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

استحکام پاکستان پارٹی نے حافظ آباد سے تحریک انصاف کی کئی وکٹیں اڑا دیں

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کو ایک اور سیاسی جھٹکا لگ گیا۔ استحکام پاکستان پارٹی نے حافظ آباد سے تحریک انصاف کی کئی وکٹیں اڑا دیں۔

حافظ آباد سے تحریک انصاف کے مختلف ضلعی عہدیداروں نے استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان سے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ ضلعی سیکرٹری افضال احمد ہنجرا، نائب صدر رائے نواز کھرل اور سکندر حیات تارڑ آئی پی پی میں شامل ہو گئے۔

عبدالعلیم خان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم کیا اور کہا کہ پارٹی کا منشور دے دیا ہے ، مزدور اور کسان کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ معاشی حالات ٹھیک ہوں گے تو مایوسیوں کے بادل خودبخود چھٹ جائیں گے۔ عوام پر بھرپور اعتماد ہے۔ انتخابی مہم شروع کی تو قطرہ قطرہ مل کر سمندر بنے گا۔

 استحکام پاکستان پارٹی کے صدر نے مزید کہا پنجاب ہی نہیں، ملک بھر سے اہم شخصیات اس پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں۔ مشکل حالات میں عوامی خدمت کا مشن لے کر نکلے ہیں، ہر محب وطن ساتھ دے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے