اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں ہمارا بھی کردار ہے: راجہ ریاض

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کا ستیاناس کیا تو پھر تحریک عدم اعتماد آئی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا ہے کہ ہم سب پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر آئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی نے عثمان بزدار کو چیف منسٹر بنایا، ہم دوستوں نے اس وقت چیئرمین پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے خود کو الگ کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا آپ کی پالیسیوں سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے، عثمان بزدار کے دور میں ڈی سی، ڈی پی او پیسے دے کر لگتے تھے۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے مزید کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بھرپور مخالفت کی، چیئرمین پی ٹی آئی نے پھر نو مئی کا واقعہ کیا، شہدا کے مجسمے جلائے اور توڑے گئے، نو مئی واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، شہباز شریف نے پوری لگن سے ہمیں ڈیفالٹ سے بچایا، خواجہ آصف بھول گئے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا تو ہمارا بھی کردار ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم آج بہت خوش ہیں کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا، مہنگائی ایک ایشو ہے، حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکی، بجلی کے ریٹ مسلسل بڑھ رہے ہیں، امید کرتا ہوں نگران حکومت غریب عوام کو مہنگائی سے بچائے، مہنگائی سے غریب آدمی کا زندہ رہنا مشکل ہو چکا ہے، نگران حکومت کو مہنگائی کا مسئلہ حل کرنا ہو گا، موجودہ حکومت کی جائز پالیسیوں کی حمایت اور غلط کاموں کی نشاندہی کی، اسمبلی کے تمام سٹاف کیلئے بونس کا اعلان کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے