اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بیٹی کی شادی میں غیر موجودگی، شمعون عباسی کے بعد سابقہ اہلیہ کی سٹوری وائرل

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(ویب ڈیسک) اداکارو ہدایتکار شمعون عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی کی شادی میں غیر موجودگی کے بعد غصے سے بھری ذو معنی پوسٹ نے نیا تنازع کھڑا کردیا۔

حال ہی میں شمعون عباسی اور ان کی سابقہ اہلیہ جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ کی شادی  کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں۔

ان ویڈیوز اور پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے شمعون عباسی کی بیٹی کی شادی میں غیر موجودگی کو محسوس کرتے ہوئے سوالات اٹھائے تھے۔

جس کے بعد شمعون عباسی نےایک ذو معنی پوسٹ کرنے کے بعد اسے ڈیلیٹ کردیا تاہم اس پوسٹ کے سکرین شاٹ وائرل ہوگئے۔

اسکرین شاٹ

وائرل پوسٹ میں درج تھا کہ ’چند بے شرم لوگوں سے اپنے تعلقات توڑنے کی یاد دہانی کروارہا ہوں، میں نہ کبھی ایسے بے حیا اور بے شرم لوگوں سے کوئی تعلق رکھنا چاہتا تھا اور نہ ہی کبھی ایسا کروں گا، مجھے فرق نہیں پڑتا کہ میرا ان سے کیا تعلق ہے مگر میری مرضی ایسے افراد سے دوری اختیار کرنے میں ہی ہے،کچھ باطنی زخم آپ کی روح کو تکلیف پہنچانے سے بچالیتے ہیں، اللّٰہ اکبر‘۔

یہ پوسٹ اب شمعون عباسی کے فیس بک اکاؤنٹ پر موجود نہیں ہے۔

اسکرین شاٹ

وائرل پوسٹ کے بعد جویریہ عباسی کی جانب سے بھی انسٹاگرام سٹوی پر ایک ذومعنی پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں درج تھا ’ ایک  صحت مند ذہن دوسروں کو برا نہیں بولتا‘۔

واضح رہے کہ شمعون عباسی اور جویریہ عباسی 1997 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جب کہ 2009 میں اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے