اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ظالم ساس کے کردار، صبا فیصل کو بیٹے کی شادی میں کیا مشکل پیش آئی؟

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ ان کے منفی کرداروں کی وجہ سے انہیں حقیقی زندگی میں بھی بہت ظالم تصور کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ صبا فیصل کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان نے ان کے منفی کرداروں سے ان کی اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات سے متعلق سوال کیا؟

سوال کے جواب میں صبا فیصل نے اعتراف کیا ان کرداروں کی وجہ سے میرا ایک بہت ظالم، غصے والی اور اصول پسند ساس کا امیج بن چکا ہے لیکن درحقیقت میں ایسی نہیں ہوں۔

صبا فیصل نے اس حوالے سے اپنے بیٹے کی شادی کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں بہو نیہا کے گھر اس کا رشتہ  لے کر گئی تو ان کے گھر والوں نے مجھے 2 ماہ تک جواب نہیں دیا جس کے بعد میں نے بیٹے سے کہا کہ اگر انہیں تم پسند ہو، کسی چیز میں کوئی مسئلہ نہیں تو نیہا کے گھر والے ہاں کیوں نہیں کررہے؟

اداکارہ کے مطابق اس کے بعد نیہا کی والدہ نے مجھے بتایا کہ میں آپ کو ہاں میں جواب دینا چاہتی ہوں لیکن جب بھی رشتے کیلئے ہاں کرنے کا ارادہ کرتی ہوں سکرین پر آپ کا کوئی ایسا ڈرامہ چل رہا ہوتا ہے جس میں آپ کو  ظالم ساس دکھایا جاتا ہے تو میں گھبرا جاتی ہوں اور بیٹی سے کہتی ہوں نیہا سوچ لو ! ابھی بھی وقت ہے۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ اس لیے میرا ماننا ہے کہ منفی کرداروں کا اثر پڑتا ہے، میں خود بھی فلم سٹار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کو منفی سمجھتی تھی، مصطفیٰ قریشی کے ساتھ جب میں نے پہلی بار کام کیا تو میں ان سے بہت دور دور بیٹھتی تھی کیوں کہ میری سوچ تھی کہ یہ لوگ بہت منفی ہوتے ہیں لیکن جب میں نے ان کے ساتھ کام کیا تواندازہ ہوا یہ لوگ بہت اچھے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے