اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ نادیہ جمیل کی رضوانہ سے ہسپتال میں ملاقات، آبدیدہ ہوگئیں

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اور سوشل ایکٹوسٹ نادیہ جمیل رضوانہ سے ملاقات کے دوران آبدیدہ ہوگئیں۔

نادیہ جمیل سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بننے والی 13 سالہ رضوانہ سے ملاقات کیلئے پہنچیں اُنہوں نے بچی کی حالت دیکھ کر شدید افسوس کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر ملاقات کا احوال بتایا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے رضوانہ سے ملاقات کی اور اس کی حالت دیکھ کر ان کا دل ریزہ ریزہ ہوگیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’وہ بہت درد میں تھی اور اُسے بری طرح سے مارا پیٹا اور زخمی کیا گیا تھا اس کے سر میں بے حد درد ہو رہا تھا۔ تاہم جب ہم نے اس سے پوچھا کہ اُسے کیا چاہیے تو اس نے پیاری سے مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیا گُڑیا۔‘۔‘

نادیہ جمیل نے رضوانہ سے سوال کیا وہ گڑیا کا کیا نام رکھے گی اُس نے کہا ڈولی۔ رضوانہ نے نادیہ کو بتایا کہ اُسے بہت بُری طرح مارا گیا ہے جس پر اداکارہ آبدیدہ ہوگئیں۔

نادیہ جمیل نے کہا کہ رضوانہ ایک چھوٹی سے بچی ہے اور جب وہ اپنے اردگرد امیر بچوں کو کھلونوں سے کھیلتا دیکھتی ہوگی تو اس کا بھی دل کرتا ہوگا کہ وہ کھیلے مسکرائے۔ اداکارہ نے اپنی مہم جسٹس فار رضوانہ کیلئے عوام سے درخواست کی ہے کہ رضوانہ کی مسکراہٹ کی حفاظت کریں۔

خیال رہے کہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ پر سول جج کی اہلیہ نے شدید تشدد کیا تھا جس کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی تھی۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے