اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

دلی خواہش ہے اہلیہ سنیتا مارشل اسلام قبول کر لیں مگر۔۔ : اداکار حسن احمد

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حسن احمد نے اپنی اہلیہ اداکارہ سنیتا مارشل کے تبدیلی مذہب سے متعلق باتوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

انٹرنیٹ پر گردش کرتے حسن احمد کے ایک انٹرویو کلپ میں اداکار نے دوسرے مذہب کی خاتون سے شادی کرنے پر خود پر ہونے والی تنقید پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ میں تنقید کرنے والوں سے پوچھتا ہوں کہ چلیں آپ کو میرا دوسرے مذہب کی خاتون سے شادی کرنا پسند نہیں آیا لیکن کیا اس بات پر آپ کو مجھے برا بھلا کہنے کا حق مل جاتا ہے؟

اپنے انٹرویو میں اداکار حسن احمد نے کہا کہ ان کی بھی دلی خواہش ہے کہ ان کی اہلیہ اسلام قبول کر لیں لیکن مذہب کی تبدیلی کا فیصلہ ان کے دل کا فیصلہ ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذہب کی تبدیلی کیلئے اچھے اور متاثرکن کردار کی زیادہ ضرورت ہے، میں ایک باعمل مسلمان ہوں اور میرا کردار انہیں مذہب تبدیل کرنے یا نہ کرنے کیلئے متاثر کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے اور ایک دم سے کچھ بھی نہیں ہوتا اس کیلئے وقت درکار ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل نامور ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل سے دوران شو مذہب تبدیل کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے سوالات پر یوٹیوبر نادر علی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پوڈ کاسٹ میں نادر نے سنیتا مارشل سے انتہائی ذاتی نوعیت کے سوال کر ڈالے، پہلے انہوں نے بچوں کے مذہب سے متعلق پوچھا اورپھر سنیتا سے مذہب تبدیل کرنے کا سوال کرلیا۔

جواباً سنیتا نے کہا کہ فی الحال ان کا اسلام قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، نہ ان پر سسرال کی جانب سے کسی قسم کا دباؤ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے