اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ریلوے کو چلانے کیلئے فنڈز دینا ہوں گے: خواجہ سعد رفیق

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چند روز پہلے ایک افسوسناک حادثہ ہوا، 30 کے قریب لوگ اس میں جاں بحق ہو گئے، افسوس کی بات ہے کہ فیک نیوز کا بازار گرم کیا گیا۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرمالی فش پلیٹس ہوتی ہیں جنہیں ہالینڈ اور جرمنی سے درآمد کیا جاتا ہے، میڈیا میں جہالت کی انتہا کرتے ہوئے اسے لکڑی قرار دیا گیا، پرمالی فش پلیٹس ریلوے آپریشنز کا حصہ ہیں یہ لکڑی کا ٹکڑا نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک لوکوموٹیو کے دو ٹائر جام تھے جنہیں لبریکیٹ کیا گیا، اسے آپریشن کا حصہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ایک بنیادی وجہ اس حادثے کی یہ تھی جو بیان کی گئی، ایک ریل ٹاپ میں پرابلم آیا، دوسری بڑی وجہ یہ ہے، اس میں چھ لوگوں کو معطل کیا گیا، انکوائری کی جا رہی ہے، سرہاری کے شہریوں کیساتھ سندھ حکومت اور افواج پاکستان نے بہت کام کیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ ریلوے کو چلانے کیلئے فنڈز دینا ہوں گے، سیلاب بھی اس حادثہ کی وجہ ہے کیونکہ ریلوے ٹریک ڈیڑھ سو سال پرانا ہے، اس حوالے سے وفاقی حکومت اگر 10 ارب روپے بھی دے تو ریل کا نظام بہتر ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے