08 Aug 2023
(لاہور نیوز) لیسکو صوفیہ آباد سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ 35 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
ایس ڈی او صوفیہ آباد ابراہیم مفتی نے سپیشل ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ اخلاق نگر، یوحنا آباد اور صوفیہ آباد کے مختلف علاقوں سے 35 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
ڈائریکٹ سپلائی اور میٹر ریورس کرکے بجلی چوری کی جا رہی تھی ۔ لیسکو ٹیم نے تمام کنکشن منقطع کرکے میٹر قبضے میں لے لئے۔
ایس ڈی او صوفیہ آباد کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ۔ بجلی چوری کا تخمینہ لگا کر ڈی ٹیکشن بل چارج کئے جائیں گے۔