اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رضوانہ تشدد کیس: بچی کی والدہ کو حوالگی کی فوٹیج سامنے آگئی

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(لاہور نیوز) کم عمر گھریلو ملازمہ کی والدہ کو حوالگی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس کے مطابق رضوانہ کو بس اڈے پر والدہ کے حوالے کیا گیا۔

جج کی اہلیہ ملزمہ سومیہ عاصم کی عدالت میں پیش کی گئی 23 جولائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، جس کے مطابق رضوانہ کو بس سٹینڈ پر والدہ کے حوالے کیا گیا، 23 جولائی کو کم عمر ملازمہ 6 بج کر 57 منٹ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گاڑی میں روانہ ہوتے نظر آ رہی ہے جبکہ گاڑی رات 8 بج کر 9 منٹ پر نجی بس سٹینڈ پر پہنچتی ہے۔

فوٹیج کے مطابق بچی گاڑی سے سہارا لے کر اترتی ہے، بینچ پر بھی بچی ماں کے سہارے بیٹھتی دکھائی دیتی ہے، 8 بج کر 9 منٹ پر کم عمر ملازمہ کی والدہ بس سٹینڈ پر موجود نظر آتی ہے۔

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے جس گاڑی میں رضوانہ کو لایا گیا وہ گاڑی بس اڈے پر رکتی ہے اور رضوانہ کی والدہ شمیم اسی گاڑی میں بیٹھتی، پھر 10 منٹ بعد گاڑی سے باہر نکلتی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گھنٹہ 37 منٹ کے بعد کم عمر ملازمہ اور اس کی والدہ شمیم بس سٹینڈ سے روانہ ہوتے ہیں، بس سٹینڈ پر موجودگی کے دوران کم عمر ملازمہ کو بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، 8 بج کر 25 منٹ پر کم عمر ملازمہ اپنے ہاتھوں سے پانی پیتے بھی دکھائی دے رہی ہے، ماں کے قریب آنے کے بعد کم عمر بچی بے سدھ لیٹی دکھائی دے رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق بس سٹینڈ پر موجودگی کے دوران کم عمر ملازمہ کی والدہ مسلسل موبائل فون استعمال کرتے دکھائی دے رہی ہے ۔

کم عمر بچی کی والدہ شمیم کے کہنے پر بس کو بنچ کے قریب لایا جاتا ہے اور ایک شخص کم عمر بچی کو اٹھا کر گاڑی میں سوار کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے