08 Aug 2023
(لاہور نیوز) میجر طفیل محمد شہید کے 65 ویں یوم شہادت پر پاک فوج نے شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کو ان کے 65 ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا، میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا اعزاز پانے والے دوسرے شہید ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے 1958 میں مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں جرأت اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کی شہادت ہمیں وطن عزیز کے دفاع کیلئے دی گئی پاک فوج کی غیر معمولی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے، قوم کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔