اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں سرمایہ کاری: چین کے بعد سعودی وفد بھی پاکستان آمد کے لئے تیار

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم کے زیر صدارت سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں خلیجی ممالک اور چین کی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) اقدام کے تحت مثبت رفتار کو جاری رکھنے کے لیے ایس آئی ایف سی کی تیسری ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، وزرائے اعلیٰ، وفاقی اور صوبائی وزراء نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکا کو بتایا گیا کہ چین کے بعد سعودی عرب کا بھی اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آمد کے لئے تیار ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے وفد کی آمد پر بھرپور تیاریوں کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم نے مختصر مدت میں ایس آئی ایف سی کے تیز رفتار آپریشنلائزیشن اور باہمی تعاون کے ذریعے اس کے موثر کام کو سراہا، ایپکس کمیٹی نے سیمینارز اور پراجیکٹ کے افتتاح کے ذریعے جاری آؤٹ ریچ حکمت عملی کے عالمی اثرات کو سراہا۔

شہباز شریف نے کہا کہ جلد ہی شروع ہونے والی ایس آئی ایف سی  کی ویب سائٹ کے ذریعے اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، ایپکس کمیٹی نے زراعت، لائیو سٹاک، کان کنی، معدنیات، آئی ٹی اور توانائی کے اہم شعبوں میں دوست ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے وزارتوں کی طرف سے پیش کیے گئے منصوبوں کی حتمی منظوری دی۔

ایپکس کمیٹی نے ایس آئی ایف سی  پلیٹ فارم کے ذریعے مملکت سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی وفد کے پاکستان کے آئندہ دورے کے کامیاب انعقاد کے لیے ہر طرح کی حمایت کا اظہار کیا، وزیراعظم نے افتتاحی دورے کو ایک اہم تقریب بنانے کی ہدایت کی۔ایپکس کمیٹی نے ایس آئی ایف سی اقدام کی مسلسل حمایت کا عزم کا اعادہ کیا اور عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ مثبت شراکت کے لیے تحریک کو برقرار رکھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے