07 Aug 2023
(لاہور نیوز) چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تین اگست کا فیصلہ اعتراضات دور کر کے چیلنج کر دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے 5 اگست کو ہائیکورٹ کے معاملے پر ہمایوں دلاور کو ریمانڈ کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا، رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اپیل اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی۔
چیئرمین تحریک انصاف لیگل ٹیم نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے اپیل دوبارہ جمع کرا دی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ دوبارہ جج ہمایوں دلاور کو ریمانڈ کیا تھا۔