07 Aug 2023
(لاہور نیوز) شہر کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے۔ کبھی دھوپ اور کبھی چھاؤں کا کھیل جاری ہے۔
سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ گرمی اور حبس کی شدت بھی برقرار ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پارا 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ شہر لاہور میں بوندا باندی کی پیش گوئی بھی کر دی گئی۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔ دریاؤں میں نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ دریاؤں کے اطراف میں دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ادھر فضائی آلودگی کی فہرست میں لاہور تیسرے نمبر پر آ گیا۔ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 108 ریکارڈ کیا گیا۔