(لاہور نیوز) نگران حکومت نے گندم کی خریداری کا قرض اتارنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ خوراک کا گردشی قرضہ 4 سو 58 ارب سے کم ہو کر 133 ارب رہ گیا۔ محکمہ فوڈ نے گندم کا قرض اتارنے کے لیے 133 ارب روپے مانگ لئے۔ محکمہ خزانہ سے قرض اتارنے کے لئے 70 ارب جاری کئے جائیں گے۔
2008 میں محکمہ خوراک گردشی قرضوں کی زد میں آنا شروع ہوا۔ سیکرٹری فوڈ زمان وٹو نے چیف سیکرٹری پنجاب سے قرض اتارنے کی استدعا کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے فنانس سیکرٹری کو ٹاسک سونپ دیا۔ سیکرٹری خزانہ نے اب تک 325 ارب قرض کی ڈیمانڈ منظور کی۔
محکمہ خوراک پنجاب نے اب تک گندم کی خریداری کے 3 سو 25 ارب کے قرضے اتار دیئے۔ قرضوں میں پاسکو سے لی گئی 40 ارب کی گندم بک ایڈجسٹمنٹ کی مد میں شامل ہے۔ قرض اتارنے سے سرکاری آٹا سستا ہو گا۔ سیکرٹری خوراک زمان وٹو کا کہنا ہے ستمبر کے اوائل میں محکمہ خوراک کے گردشی قرضے ختم ہونے کی قوی امید ہے۔