اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہزارہ ایکسپریس حادثہ، محکمہ ریلوے نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(لاہور نیوز) محکمہ ریلوے نے گزشتہ روز نواب شاہ کے قریب سرہاری کے مقام پر ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر کو موصول ہو گئی ہے جس میں شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل کی نااہلی کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا ہے، حادثے کی وجہ پٹری کا ٹوٹنا اور فش پلیٹ کا نہ ہونا بھی قرار پائی ہے، ٹرین انجن وہیل اور ٹریک میں خرابی بھی حادثے کی وجوہات میں شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شعبہ جات نے حادثے کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا ہے، دونوں شعبوں نے حادثے کی وجہ ایک دوسرے پہ ڈال دی۔

جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے، حادثے کا شکار ٹرین انجن کے وہیل ڈیمج پائے گئے ہیں، ٹریک کو آپس میں جوڑنے کے لیے فش پلیٹ موجود نہیں تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے