اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ڈی ایم نے حکومت میں آکر صرف اپنے نیب کیسز ختم کروائے: سراج الحق

07 Aug 2023
07 Aug 2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے حکومت میں آکر 15 ماہ میں صرف نیب کے دفاتر سے اپنے کیسز ختم کروائے۔

فیروز پور روڈ پر خواتین ونگ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ 75 سال سے ملک میں سیاسی و معاشی دہشتگردی جاری ہے، دو خاندانوں نے بار بار ملک کو لوٹا اور دولت ملک سے باہر لے گئے، اب پھر یہ کہتے ہیں کہ ہمیں عوام ووٹ دے، ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ زرداری صاحب کی آرزو ہے کہ ان کا بیٹا بلاول وزیراعظم بنے، شہباز شریف کی تمنا ہے کہ حمزہ کو کوئی عہدہ مل جائے، نواز شریف چاہتے ہیں مریم نواز وزیراعظم بن جائیں، انہوں نے پورے ملک اور اداروں کو یرغمال بنا لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اقتدار میں آکر صرف اپنے نیب کیسز بند کروائے، شہباز حکومت نے عوام پر گیس اور بجلی بم گرائے، کل شہباز شریف کی تقریر سنی بار بار کہہ رہے تھے ایک  اور موقع دیں، یہ چاہتے ہیں کہ جو سانپ ہے وہ اژدھا بن جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں ظلم اور کرپشن نہ ہو، دیگر جماعتیں چاہتی ہیں لیڈر سے کچھ نہ پوچھا جائے، ہم چاہتے ہیں ملک کے نوجوانوں کو امن اور انصاف ملے، ہم چاہتے ہیں کارکن اپنے لیڈر سے پوچھے آپ کی کمائی کا ذریعہ کیا ہے، لیڈر کا بھی یہ فرض ہے کہ وہ اپنے کارکنان کی درست رہنمائی کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم انقلاب چاہتے ہیں،تبدیلی چاہتے ہیں، میں دو بار سینئر وزیر رہا، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں، کیا یہ لوگ خود کو احتساب کے لیے پیش کر سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے