07 Aug 2023
(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں آرمی چیف سمیت کونسل کے تمام ممبران شریک ہوں گے۔ اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور پیشکشوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں سرمایہ کاروں کی مشکلات سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔